Flue Vaccine

💢 FLU SHOT/FLU VACCINATION 💢

🟥 فلو شاٹ یا فلو ویکسین ہر سال موسم سرما کے شروع میں لگوائی جاتی ہے جس کا مقصد انفلوئنزا وائرس سے پھیلنے والی بیماری فلو یا نزلہ/ زکام سے بچاؤ کرنا ہے۔

🟥 فلو ویکسین کن لوگوں کو لگوانی چاہیے؟

👈 یہ ویکسین 6 ماہ سے بڑے بچوں، بالغ افراد اور بزرگوں کو لگائی جا سکتی ہے۔

👈 خاص طور پر ایسے بچے جو بار بار گلے یا چیسٹ انفیکشن سے بیمار ہوتے ہیں، کم وزن والے بچے یا جن بچوں کی گروتھ ٹھیک نہیں ہے۔

👈 اسی طرح وہ بالغ اور بزرگ افراد جو بار بار بیمار ہوتے ہیں، سگریٹ نوشی کرتے ہیں، اور دمے یا سانس کی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں۔

👈 6 ماہ سے بڑی عمر کے بچے اور بالغ افراد جو پہلے سے کسی اور دائمی بیماری میں مبتلا ہوں۔ جیسا کہ دمہ، شوگر ، دل کی بیماری، گردوں کی بیماری، جگر کی بیماری، ایسے مریض جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو، اور کینسر کے مریض۔
👈 65 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام بزرگ افراد۔

🟥 کیا ان افراد کو بھی یہ ویکسین لگوانی چاہیے جو پہلے سے ہی کووڈ ویکسین لگوا چکے ہوں؟
👈 جی ہاں، ان لوگوں کو بھی فلو شاٹ لینا چاہیے۔ کیونکہ۔ انفلوئنزا انفیکشن اور کوویڈ انفیکشن دونوں مختلف وائرسوں کی وجہ سے ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے علیحدہ ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔

Flue Vaccine available at

DrUmarPolyclinic

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these

No Related Post

Language Switcher »
X